پی ایچ ایف کراچی کے نجی ہوٹل کی نا دہندہ بن گئی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 8 ستمبر 2018

 حکومت پیسے دے گی تو ادائیگی کردیں گے، پی ایچ ایف: فوٹو: فائل

 حکومت پیسے دے گی تو ادائیگی کردیں گے، پی ایچ ایف: فوٹو: فائل

 کراچی: قومی کھیل ہاکی کا کوئی والی وارث نہیں رہا اورفنڈزنہ ہونے کے باعث پی ایچ ایف کراچی کے نجی ہوٹل کی نا دہندہ بن گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات مزید خراب ہوگئے، چیمپئنزٹرافی میں شرکت سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے کراچی کے مقامی و نجی ہوٹل میں قیام کیا تھا، جس کے 30 لاکھ روپے پی ایف ایف پر واجب الادا ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق مسلسل یاد دہانیوں کے باوجود پی ایچ ایف حکام پیسے دینے میں ناکام ہیں۔

صدراورسیکریٹری کہتے ہیں کہ پی ایچ ایف کے پاس پیسے نہیں، حکومت پیسے دے گی تو ادائیگی کردیں گے۔ ہوٹل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ واجب الادا رقم کے لیے متعلقہ وزارت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ پی ایچ ایف حکام اب ای میلزاورٹیلی فون کالز کا جواب بھی نہیں دے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔