نئی حکومت آزاد انہ خارجہ پالیسی ترتیب دے، منور حسن

 بدھ 29 مئ 2013
بیرونی خطرات حملہ آور ہیں،بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ادھ مواکردیا۔ فوٹو: فائل

بیرونی خطرات حملہ آور ہیں،بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ادھ مواکردیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اب تک تو ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے مقاصد کو پورا کرتی رہی ہے لیکن نئی آنے والی حکومت کو چاہیے کہ وہ آزاد انہ خارجہ پالیسی ترتیب دے جو ہمارے مقاصد کو پورا کرے۔

بیرونی خطرات حملہ آورہو چکے ہیں اور امریکا او ربھارت کی طرف سے خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں ، موجودہ حالات میں ملک گھمبیرمسائل میں گھرا ہوا ہے،حکمرانوں نے دعوے اورسب سے تعاون حاصل کرنے کی بات کی ہے اور ان سے تعاون کرنا بھی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی سے لاہور واپسی پرایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

منورحسن نے کہاکہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کوادھ موا کردیا ہے اورکاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ حکمرانوں نے وعدے اورسب سے تعاون حاصل کرنے کی بات کی ہے اورانھیں سب کا تعاون ملنا بھی چاہیے۔انھوں نے کہاکہ اس موقع پرجب ڈرون حملے نہ کرنے کی بات کی جارہی ہے صدر اوباماکا یہ کہناکہ آئندہ 20 سال تک یہ جاری رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔