سرینگر:بھارتی فوجی ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک

اے پی پی  بدھ 29 مئ 2013
مشتعل نوجوانوں کا بھارت نواز نیشنل کانفرنس کا جھنڈا لگی گاڑی پر پتھرائو، شیشے توڑ دیے. فوٹو: اے ایف پی

مشتعل نوجوانوں کا بھارت نواز نیشنل کانفرنس کا جھنڈا لگی گاڑی پر پتھرائو، شیشے توڑ دیے. فوٹو: اے ایف پی

سرینگر: مقبوضہ کشمیرکے ضلع راجوری میں بھارتی فوجی نے ساتھی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

21 مئی کوبھی کشتواڑقصبے میں واقع فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے  دوساتھی اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا تھا ۔ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کے علاقے کلال میں ایک بھارتی فوجی نے تلخ کلامی کے بعد 33سالہ راشٹریہ رائفلز کے فوجی کو ماردیا۔

ادھر ضلع گاندربل کے علاقے ناگ بل کے قریب بعض مشتعل نوجوانوںنے ایک گاڑی جس پر بھارت نواز نیشنل کانفرنس کا جھنڈا لگا ہواتھا پر پتھرائوں کر کے شیشے توڑ دیئے اوراس پر نصب لائوڈ اسپیکر کو نقصان پہنچایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔