- جائیداد کے کاغذات کی صرف 150 روپے میں جانچ پڑتال کا سسٹم متعارف
- آئی سی سی بی ایس انکیوبیشن مرکز کے تحت ’ریلوے ٹریکنگ ایپ‘ تیار
- شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا
- پاکستان کو ورلڈ شوٹنگ کپ میں شرکت سے محروم کرنے پر بھارت کو وارننگ جاری
- عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
- پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیرآبی وسائل
- پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرادیا
- حج سبسڈی کے خاتمے کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج
- جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم قرار، پابندی عائد
- بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا
- حکومت سندھ کے تمام الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، نیب
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ کی کھائے گا،سابق بھارتی چیف جسٹس
- محمد بن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوادیا
- افسوس ہے سراج درانی اور اہلخانہ کو نیب دہشتگردی سے نہ بچاسکا، وزیراعلی سندھ
- رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال، نجم سیٹھی رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے
- ہنزہ میں گلیشئیر سرکنے کے باعث آبادی کے انخلا کا حکم
- ایک اور بچی نے بھی ملک کا نام روشن کردیا
- نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں
- ویرات کوہلی جیسی مستقل مزاجی پیدا کرنے کا خواہاں ہوں، بابراعظم
- سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا
فضا میں جمناسٹک کے کرتب دکھانے والا حیرت انگیز روبوٹ

یہ روبوٹ ڈزنی لینڈ پارک میں جمناسٹک کے خطرناک کرتب دکھائے گا (فوٹو : فائل)
کیلیفورنیا: سائنس دان ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو فضا میں حیرت انگیز کرتب دکھا سکتا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس دانوں نے فضا میں جمناسٹک کھلاڑی کی طرح قلابازیاں کھانے اور خطرناک اسٹنٹ دکھانے والا روبوٹ تیار کر لیا ہے۔ ڈزنی کمپنی اس پروجیکٹ پر دہائیوں سے کام کر رہی ہے جسے ’ اسٹنٹرونکس‘ کا نام دیا گیا ہے اور جو ڈزنی لینڈ پارک میں رکھا جائے گا۔
سائنسی جریدے ’ٹیک کرنچ‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسٹنٹرونکس دراصل ایک اور پراجیکٹ ’اسٹِک مین‘ کی تیاری کے دوران پیدا ہوا۔ اسٹک مین بھی فضا میں چھلانگیں لگانے کا کرتب دکھانے کے لیے بنایا گیا تاہم یہ صرف ایک چھڑی کی طرح تھا۔
اسٹیک مین کی کامیابی سے ایسے انسانی شکل والے روبوٹ کا خیال پیدا ہوا جو فضا میں اچھلتا کودتا خطرناک کرتب دکھا سکے جسے صرف لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ہنگامی صورت حال میں امدادی کاموں میں استعمال کیا جاسکے۔
اسٹنٹرونکس روبوٹ کو رواں برس ڈزنی لینڈ کے پارک میں رکھا جائے گا جہاں وہ شائقین کو خطرناک کرتب دکھائے گا اور جو انسانوں سے زیادہ متحرک اور لچک دار ہو گا۔ یہ اپنے اہداف کو 100 فیصد تک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اور اس روبوٹ میں ماہر کھلاڑیوں کی بہ نسبت غلطی کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔