قوم جانتی ہے ایٹم بم کس نے بنایا،ڈاکٹرعبدالقدیر

 بدھ 29 مئ 2013
کھری بات کرتا ہوں،ایٹمی پروگرام میں غلام اسحق خان نے 17سال ہماری مدد کی تھی۔ فوٹو: فائل

کھری بات کرتا ہوں،ایٹمی پروگرام میں غلام اسحق خان نے 17سال ہماری مدد کی تھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاہے کہ ساری قوم جانتی ہے کہ ایٹم بم کس نے بنایا،آج نقلی ہیروز کوکھڑا کرکے ہار پہنائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاکہ ساری دنیاجانتی ہے کہ ہماری ٹیم نے محنت کرکے ایٹم بم بنایاتھا اور 1998 میں دھماکے بھی کیے تھے۔اس وقت نواز شریف کی جگہ کوئی بھی وزیراعظم ہوتا تو اسے ایساکرنا پڑتا۔

ایک سوال پرکہا کہ میں کھری بات کرتا ہوں اورجہاں ضرورت ہوتنقیدبھی کرتا ہوں، شاید ان لوگوں کو میری کوئی بات بری لگی ہو،انھوں نے کہاکہ ایٹمی پروگرام میںغلام اسحاق خان 17سال سربراہ رہے جنھوں نے سب سے زیادہ ہماری مدد کی۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنا قومی فرض ادا کردیامجھے عوام نے عزت اور محبت دی ہے،آج میری اورکوئی خواہش نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔