اسلام آباد ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ’’ایجوکیشن ایکسپو‘‘ کا افتتاح کردیا گیا

ایکسپو کا افتتاح ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے کیا۔


ویب ڈیسک May 29, 2013
نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اورملٹی نیشنل کمپنیوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ''ایجوکیشن ایکسپو'' کا افتتاح کردیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباوطالبات شریک ہیں ۔


ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے پاک چائنا سینٹر اسلام آباد میں ''ایجوکیشن ایکسپو'' کااہتمام کیا جس کا افتتاح ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے کیا، اس تعلیمی نمائش میں شرکت کے لئے مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلبا وطالبات اور ان کے والدین، غیر ملکی شخصیات اور شہری جوق در جوق آرہے ہیں اور پاک چائنا سنیٹرمیں ہرطرف طلباوطالبات کارش نظرآرہا ہے۔

نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اورملٹی نیشنل کمپنیوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر طلبااور ان کے والدین کو تعلیم اور کیرئیر کے حوالے سے مفید مشورے دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں