ہنگومیں انسداد پولیومہم ٹیم پرپتھراؤ، لیڈی ہیلتھ ورکرزخمی ہوکر بے ہوش

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2013
مقامی انتظامیہ نے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی جب کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ، فوٹو: فائل

مقامی انتظامیہ نے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی جب کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ، فوٹو: فائل

ہنگو: انسداد پولیو ٹیم پر پتھراؤ کے نتیجے میں لیڈی ہیلتھ ورکر بے ہوش ہوکر زخمی ہوگئیں۔

ہنگو کا علاقہ ٹل میں انسداد پولیو ٹیم گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی تھی، اس دوران محلہ کاریگران میں ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا گیا جس کے نتیجے میں لیڈی ہیلتھ ورکر زہرا خاتون زخمی ہو کر بےہوش ہو گئی جب کہ دیگر اہلکار بال بال بچ گئے، زخمی لیڈی ہیلتھ ورکرکو  ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی انتظامیہ نے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی جب کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔