مظفرگڑھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2013
نشتر اسپتال میں زہر یلا کھانا کھا نے سے5 سالہ محمد فراز،6 سالہ محمد شیراز،15سالہ سمیعہ،12 سالہ ساجدہ بی بی اور11سالہ شہبازدم توڑ گئے، فوٹو:فائل

نشتر اسپتال میں زہر یلا کھانا کھا نے سے5 سالہ محمد فراز،6 سالہ محمد شیراز،15سالہ سمیعہ،12 سالہ ساجدہ بی بی اور11سالہ شہبازدم توڑ گئے، فوٹو:فائل

مظفرگڑھ: تحصیل جتوئی میں زہر یلا کھانا کھا نے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی  کے علاقے بیٹ دریا ئی میں غلام یا سین کے گھر میں زہریلا کھانا کھانےسے 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی ، جنہیں علاج کے لئے تحصیل  ہیڈ کوارٹراسپتال جتوئی لایا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ، جہاں 5 سالہ محمد فراز،6 سالہ محمد شیراز،15 سالہ سمیعہ ، 12 سالہ ساجدہ بی بی اور 11 سالہ شہبازدم توڑ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔