اسلامی نظریاتی کونسل نےانسانی کلوننگ کوناجائز قرار دے دیا

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2013
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ توہین رسالت قانون میں کوئی بھی ترمیم نہ کی جائے اور اسے موجودہ حالت میں ہی برقرار رکھا جائے، فوٹو:فائل

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ توہین رسالت قانون میں کوئی بھی ترمیم نہ کی جائے اور اسے موجودہ حالت میں ہی برقرار رکھا جائے، فوٹو:فائل

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی کلوننگ کو ناجائز قراردیتے ہوئے توہین رسالت کے قانون میں بھی ترمیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس مولانامحمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ زنابالجبرکے مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ ناقابل قبول ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کو صرف ضمنی شہادت کے طورپر استعمال کیا جائے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ توہین رسالت قانون میں کوئی بھی ترمیم نہ کی جائے اور اسے موجودہ حالت میں ہی برقرار رکھا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ اللہ، رسول اور مسجد کا ترجمہ انگریزی زبان میں درست کیا جائے اور اس سلسلے میں  ’’ہولی بک‘‘ یا ’’ہولی پلیس‘‘ جیسے استعارے استعمال کرنا ناجائزہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔