امپائر اسد رؤف نے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات مسترد کردیئے

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2013
نہ ہی کبھی میچ فکسنگ کی اور نہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا کیونکہ پیسہ میرے لئے کبھی اہم نہیں رہا، اسد رؤف   فوٹو: ایکسپریس نیوز

نہ ہی کبھی میچ فکسنگ کی اور نہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا کیونکہ پیسہ میرے لئے کبھی اہم نہیں رہا، اسد رؤف فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: پاکستان امپائر اسد رؤف نے اپنے اوپرلگائے گئے اسپاٹ فکسگ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے  صرف آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ہی اپنا مؤ قف پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد رؤف نے کہا کہ وہ  آئی سی سی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے انہیں میڈیا کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنے کی اجازت دی، آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کے امپائرنگ پینل سے ان کا نام واپس لے کر ایک اچھا اقدام کیا اس میں کرکٹ کی بہتری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو کبھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے نہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا کیونکہ پیسہ ان کے لئے کبھی اہم نہیں رہا، ان کا دامن صاف ہے لیکن وہ صرف آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ہونٹ کے سامنے ہی اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔