ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے سربراہ پاک فوج

وقت گزرنے کے ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک September 09, 2018
وقت گزرنے کے ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی، سربراہ پاک فوج : فوٹو:فائل

SEOUL/KUALA LUMPUR: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی کی تقریب حلف برداری میں شریک پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکٹر عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے یہ بڑا اہم اور تاریخی موقع ہے۔

مقبول خبریں