سعودی عرب میں نئے لیبر قوانین کے تحت 30 ہزار پاکستانی غیرقانونی رہائشی قرار

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2013
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم کا کہنا ہےکہ نئے قوانین سے تقریباً 30 ہزار پاکستانی متاثر ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم کا کہنا ہےکہ نئے قوانین سے تقریباً 30 ہزار پاکستانی متاثر ہوئے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب کے نئے لیبرقوانین کے باعث 30 ہزار پاکستانی کارکن غیرقانونی رہائشی قرار دے دیئے گئے ہیں۔

لیبرقوانین کے مطابق وہ غیرملکی کارکن جو آزاد ویزے پر سعودی عرب میں مقیم ہیں یا ویزے پر درج پیشے کے علاوہ کوئی دوسرا کام کررہے ہیں ان کا قیام غیرقانونی تصور ہوگا، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم کا کہنا ہےکہ نئے قوانین سے تقریباً 30 ہزار پاکستانی متاثر ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے غیرملکیوں کو اپنا قیام قانونی قرار دلوانے کی مہلت 3 جولائی کو ختم ہورہی ہے، سعودی حکومت نے غیرقانونی مقیم قرار دیئے گئے غیرملکیوں کی بڑے پیمانے پر پکڑدھکڑ بھی شروع کررکھی ہے اور اب تک 10 ہزار پاکستانی سعودی عرب چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔