- مسجد میں ہندوؤں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دلی یونیورسٹی کے پروفیسرگرفتار
- بچوں کو جینے دیجئے
- بابر اعظم کے بھائی کی ایچ پی سی میں پریکٹس موضوع بحث
- ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان، 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست
- ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا
- پلاسٹک تھیلیوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائیوں کی تیاری
- مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ، 16.54 فیصد ہوگئی
- کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
- بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن
- روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ
- آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی شدید مذمت
- خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی
- مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے، وزیراعظم
- مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر خواجہ سعد رفیق کا ردعمل
- سانپ کے زہر کو غیر مؤثر کرنے والا مرکب دریافت
- دیوقامت اژدھے نے سڑک بلاک کردی
- میرا نام بار بار لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، عمران خان
- چوری کرنے والے بندر اور کتے کی جوڑی، دلچسپ ویڈیو وائرل
- مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
- 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے، عمران خان
50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر میں تعاون کرسکتے ہیں،الطاف بھٹ

اسلام آبادمیں انڈسٹریل زون کیلیے زمین کی تلاش میں سی بی آر سوسائٹی تعاون کرے،شیخ عامر فوٹو: فائل
اسلام آباد: سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف بھٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں50 لاکھ سستے گھر تعمیر کرناچاہتی ہے اور سی بی آر سوسائٹی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر اس منصوبے میں حکومت کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نثار مرزا ، چیئرمین فاؤنڈر گروپ زبیر احمد ملک ، خالد قریشی اور خالد چوہدری سمیت تاجر برادری کے دیگر نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف بھٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں 50 لاکھ سستے گھر تعمیر کرنا چاہتی ہے اور سی بی آر سوسائٹی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر اس منصوبے میں حکومت کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے۔
الطاف بھٹ نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی چیمبر کے ممبران کیلیے بھی ایک الگ بلاک تعمیر کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ رئیل اسٹیٹ شعبے سے تقریبا 334صنعتیں وابستہ ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے بھی بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔الطاف بھٹ نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی میں ایک سو بستروں پر مشتمل ایک فلاحی اسپتال تعمیر کیا گیا ہے جس میں50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی نے فیز ٹو کیلیے 7 سے 8 ہزار کنال زمین حاصل کر لی ہے جبکہ سوسائٹی نے20 ہزار کنال زمین خریدنے کا ہدف رکھا ہوا ہے۔
الطاف بھٹ نے کہا کہ سویٹ ہومز کی طرز پر مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی کشمیر سویٹ ہومز بنایا جائے گا۔ اس موقع پر انھوں نے چیمبر کو اپنی سوسائٹی کے فیز ون اور فیز ٹو میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ چیمبر سی بی آر سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی دلچسپی کے منصوبوں میں جوائنٹ وینچرز پر غورکرے گا۔
الطاف بھٹ نے سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بلڈنگ بائی لاز میں ضروری تبدیلی لانے کی کوشش کرے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے چیمبر کا دورہ کرنے پر سی بی آر سوسائٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کا باہمی تعاون ان کے ممبران کیلیے فائدہ مند نتائج کا باعث ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔