سوناکشی سنہا کی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچا دی

نیٹ نیوز  جمعرات 30 مئ 2013
بالی وڈ دبنگ گرل نے فلم ’’ویلکم ‘‘ کے سیکوئل سے کترینہ کی چھٹی کروا دی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ دبنگ گرل نے فلم ’’ویلکم ‘‘ کے سیکوئل سے کترینہ کی چھٹی کروا دی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی نئی فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ‘‘کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچا دی ۔

اس فلم میں سوناکشی کے ساتھ اکشے کمار ،عمران خان اہم کردار نبھارہے ہیں ۔قبل ازیں اداکارہ نے فلم ’’ویلکم‘‘ کے سیکوئل سے کیوٹ کیٹ کترینہ کیف کی چھٹی کروا دی۔انیس بزمی کی فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہو رہی ہے۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق خبریں تھیں کہ جان ابراہم کے مقابل کترینہ کو کاسٹ کیا جا رہا ہے لیکن اچانک سب کچھ بدل گیا اور’’ویلکم ٹو‘‘میں ہیروئن کے لیے سوناکشی کا نام سامنے آیا ہے۔

فلمی دنیا میں کترینہ کی جونئیر سوناکشی2010ء میں پہلی بار فلم دبنگ سے منظر عام پر آئیں لیکن ان تین برسوں میں انھوں نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے سلمان کے بعد اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ کامیاب فلموں کے بعد ان کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔