انٹر کے دوسرے مرحلے کے امتحانات17جون سے شروع ہونگے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 مئ 2013
دوسرے مرحلے میں 54 ہزار امیدوار شریک ہوں گے جن کے لیے 74 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

دوسرے مرحلے میں 54 ہزار امیدوار شریک ہوں گے جن کے لیے 74 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت دوسرے مرحلے میں انٹرآرٹس گروپ ریگولر، پرائیویٹ اور کامرس گروپ پرائیویٹ کے امتحانات 17جون سے شروع ہونگے۔

امتحانات4 جولائی تک جاری رہیں گے، دوسرے مرحلے میں 54 ہزار امیدوار شریک ہوں گے جن کے لیے 74 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ، ان میں سے 29 مراکز میں صبح کی شفٹ میں کامرس پرائیویٹ کے طلبا پرچے دیں گے جبکہ شام کی شفٹ میں 45 امتحانی مراکز میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے ساتھ خصوصی طلبا اور فزیکل ایجوکیشن میں ڈپلومہ کے امیدوار امتحان دیں گے۔

امتحانی مراکز میں صبح کے وقت طلبا کے 19، طالبات کے 10 اور شام کی شفٹ میں طلبا کے 16 اور طالبات کیلیے 29 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، پہلے مرحلے کے امتحانات 6جون کو ختم ہوجا ئیں گے،اسی طرح گیارہویں بارہویں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ، ہوم اکنامکس اورکمپیوٹر سائنس کے عملی امتحانات 20 جون سے شروع ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔