امریكی وزیر خارجہ جان كیری آئندہ ماہ پاكستان كا دورہ كریں گے

اے پی پی  جمعرات 30 مئ 2013
جان كیری كا بطور وزیر خارجہ پاكستان كا یہ پہلا دورہ ہوگا۔    فوٹو: فائل

جان كیری كا بطور وزیر خارجہ پاكستان كا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریكی وزیر خارجہ جان كیری آئندہ ماہ پاكستان كا دورہ كریں گے۔

جون کے پہلے عشرے میں کئے جانے والے دورے کے دوران جان کیری پاكستان كی نومنتخب حکومت اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نئی حکومت کے منتخب ہونے کے بعد جان کیری کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

واضح رہے کہ جان كیری كا بطور وزیر خارجہ پاكستان كا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔