نوکوٹ، جنگل میں لگی آگ گاؤں تک پہنچ گئی، 4 گھر خاکستر

نامہ نگار  جمعرات 30 مئ 2013
آگ لگنے سے موجود سامان، 100 من گندم اور نقد رقم جل کر خاکستر ہو گئی۔ فوٹو: فائل

آگ لگنے سے موجود سامان، 100 من گندم اور نقد رقم جل کر خاکستر ہو گئی۔ فوٹو: فائل

نوکوٹ: نوکوٹ یونین کونسل کی دیھ سامروٹی کے گاؤں محمد ہاشم خاصخیلی کے قریبی جنگل میں لگنے والی آگ کی چنگاریاں تیز ہواؤں سے اڑ کر گاوں تک پہنچ گئیں۔

جس کے نتیجے میں علی نواز خاصخیلی، عاشق علی خاصخیلی، نبی بخش خاصخیلی اور محمد زمان خاصخیلی کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے موجود سامان، 100 من گندم اور نقد رقم جل کر خاکستر ہو گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع پر جھڈو سے فائر بریگیڈ وہاں پہنچی اور علاقہ مکینوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران چاروں گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

متاثرہ خاندانوں نے علاقے کے منتخب نمائندوں میر منور علی تالپور اور میر حاجی حیات خان تالپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ مالی تعاون کیا جائے اور بے گھر خاندانوں کو دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔