- بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز سے جھڑپ میں 29 ماؤ نواز باغی ہلاک
- سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے اہم ملاقات
- الشفا اسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، شمالی غزہ سے مزید 20 لاشیں برآمد
- نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی، مارک چیمپمین
- بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں، ہیڈکوچ قومی ٹیم
- مشتاق احمد بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
- متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، ریڈ الرٹ جاری
- ملت ایکسپریس میں تشدد کیس، جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی
- حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں
- پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
- آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی
- محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی
- ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
- حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
- عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتادیا
- پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل
- شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کا بھارت جانے سے انکار، تحفط فراہم کرنے کا مطالبہ
- کراچی: آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی، نان اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی
ہربھجن اور چنئی سپر کنگز کے 3 پلیئرز سے جلد تفتیش ہوگی
ممبئی: ممبئی کرائم برانچ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ہربھجن سنگھ اور چنئی سپر کنگز کے تین کھلاڑیوں سے جلد تفتیش کریگی۔
ان چاروں کا گرفتار شدہ آفیشل گروناتھ میاپن کے ساتھ قریبی تعلق رہا، حکام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی چیف کے داماد نے ان سے کبھی کوئی غلط کام کرانے کی کوشش تو نہیں کی، پوچھ گچھ کے دوران میاپن نے پولیس کو بتایا کہ وندو نے ان سے ممبئی انڈینز کے ہربھجن کو فکسنگ پر مائل کرنے کا کہا تھا، ایک آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ چند پلیئرز کا بیان ریکارڈکرنے سے قبل ہم قانونی نکات کا جائزہ لے رہے ہیں، کرائم برانچ نے چنئی کے ایک ہوٹل اونر وکرم اگروال کو جمعے کے روز طلب کیا ہے، اس سے اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں، گوکہ وندو اور میاپن دونوں نے ہی وکرم کے کیس میں کسی کردار کی تردید کی، مگر اس کے بکیز سنجے جے پور، پوون جے پور اور چندریش عرف جوپیٹر سے ٹیلی فونک رابطوں نے پولیس کو شک میں مبتلا کیا۔
کئی کھلاڑی بھی متواتر اس کے ہوٹل میں جاتے رہے ہیں، وکرم نے اپنی اہلیہ کے نام سے سم کارڈ خرید کر بکیز کو کالز کیں، آئی پی ایل کے دنوں میں گرفتار شدہ بکی اتم لال جین عرف کٹی سے بھی وکرم کے کئی بار رابطے کا علم ہوا۔
دریں اثنا وندو دارا سنگھ کی جانب سے معروف کرکٹرز اور ایک امپائرکو بھی لڑکیاں فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ممبئی پولیس کو شہر کے ایک ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوئی جس میں وندو کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر آمادہ کرنے کیلیے معروف ماڈلز اور کال گرلز کو ان کے پاس بھیج رہا ہے، اس نے ہر لڑکی کو اس کیلیے ایک لاکھ روپے فی شب ادا کیے، الزام ثابت ہونے پر ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائیگا، وڈیو میں وندو کے ساتھ بکی پوون بھی موجود تھا، اس پر ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کو ساڑھے چار لاکھ روپے کی گولڈ چین دینے کا بھی الزام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔