پولیس ملازمین سے سرکاری گھر خالی نہ کرانے کا فیصلہ

حسیب حنیف  منگل 11 ستمبر 2018
گھرباقاعدہ الاٹ کیے جائیں گے،حتمی منظوری کیلیے سمری وزیراعظم کوارسال۔ فوٹو : فائل

گھرباقاعدہ الاٹ کیے جائیں گے،حتمی منظوری کیلیے سمری وزیراعظم کوارسال۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے آبپارہ میں پولیس ملا زمین کے زیرقبضہ سرکاری رہائشگاہیں پولیس کوہی دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی سکس آبپارہ میں یہ فلیٹس2003 میں تعمیرکیے گئے تھے جن پر148ملین روپے لاگت آئی تھی۔ اس وقت ان فلیٹس کے بلاک نمبر9 میں 16اپارٹمنٹس اسٹیٹ آفس نے الاٹ کیے ہوئے ہیں جبکہ 200کے قریب فلیٹ پولیس ملازمین کے پاس ہیں جو اسٹیٹ آفس کے بارہا نوٹسز کے باوجو د سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکاری ہیں۔

اس صورتحال پر اسٹیٹ آفس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ فلیٹس پولیس کیلیے مختص کر دیے جائیں تاکہ یہ تنازع ختم ہو جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔