افغانستان نے کوارٹر فائنل میں فتح سے پاکستان کو ایشین ٹیم اسنوکر سے باہر کردیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 30 مئ 2013
کوارٹر فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی۔    فوٹو: رائٹرز/فائل

کوارٹر فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

کراچی: پہلی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی پیش قدمی کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

افغانستان نے کوارٹر فائنل میں 1-3 سے فتح حاصل کرکے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں ہونے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے پہلا سنگل فریم جیت کر پاکستان کو افغانستان کے خلاف 0-1 کی برتری دلائی، دوسرے سنگل فریم میں قومی چیمپئن حمزہ اکبر کی شکست کے بعد مقابلہ 1-1 ہوگیا۔

ڈبلز فریم میں محمد آصف اور ماجد علی پر مشتمل قومی جوڑی کی ناکامی کے بعد افغانستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہو گئی، بعد ازاں سنگل فریم میں بھی حمزہ اکبر افغانی حریف کے سامنے نہ ٹک سکے، اس کامیابی نے افغانستان کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا، قبل ازیں صبح ہونے والے مقابلے میں بھی پاکستان کو ایران کے ہاتھوں 0-3 کی شکست اٹھانا پڑی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔