- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
سندھ پولیس، موبائل فون کرائم کی تحقیقات کیلئے 2 ڈیوائس خریدنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ پولیس کے فارنزک ڈویژن میں جدید آلات سے لیس ایک ڈیجیٹل لیباریٹری قائم کی جارہی ہے جس میں ڈیجیٹل کرائم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ سندھ پولیس نے موبائل فون کے ذریعے کیے جانے والے جرائم کی تحقیقات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل2ڈیوائس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے چائنا کے موبائل فون کے ڈیٹا کے حصول کے علاوہ کمپیوٹر سے کیے جانے والے ہر قسم کے جرم کی تحقیقات میں مدد ملے گی اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے فارنزک ڈویژن میں جدید آلات سے لیس ایک ڈیجیٹل لیباریٹری قائم کی جارہی ہے جہاں ڈیجیٹل کرائم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی اور شواہد کا جدید آلات کے ذریعے تجزیہ کیا جاسکے گا ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈیجیٹل لیباریٹری میں اسٹریٹ کرائم، بم دھماکوں اور دیگر جرائم کے جائے وقوعہ سے ملنے والی موبائل فون کی سم، کمپیوٹر کے پرزوں اور دیگر ڈیجیٹل آلات کا تجزیہ کرکے ان میں موجود ڈیٹا حاصل کیا جاسکے گا۔
اے آئی جی فارنزک ڈویژن منیر اے شیخ نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے پولیس نے تباہ یا ناکارہ ہوجانے والے موبائل فون، سم کارڈ اور کمپیوٹر چپ سے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے جدید نوعیت کی2ڈیوائس سیل برائٹ(CellBrite) اور لوجی کیوب(Logicube) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،انھوں نے بتایا کہ سیل برائٹ ڈیوائس کے ذریعے مستند کمپنیوں کے موبائل فون اور کمپیوٹر کے پرزوں جبکہ لوجی کیوب ڈیوائس کی مدد سے صرف چائنا کے موبائل فون، کمپیوٹرز اور دیگر آلات کا تجزیہ کیا جاسکے گا اور ان میں محفوظ ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔
اے آئی جی منیر شیخ نے بتایا کہ اس سے قبل چائنا موبائل فون کے ذریعے کیے جانے والے جرائم میں ملزمان کا سراغ لگانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ملزمان بھی چائنا کے موبائل فون کے ذریعے اغوا برائے تاوان اور بھتہ وصولی کی وارداتیں کیا کرتے تھے ،لوجی کیوب ڈیوائس کے حصول کے بعد چائنا کے موبائل فون کا بھی تجزیہ کیا جاسکے گا ،انھوں نے بتایا کہ سیل برائٹ اور لوجی کیوب نامی ڈیوائس کی مالیت تقریباً30لاکھ روپے ہے دونوں ڈیوائس ملنے کے بعد انھیں فارنزک ڈویژن میں قائم کی جانے والی ڈیجیٹل لیباریٹری کا حصہ بنادیا جائے گا ،مذکورہ ڈیوائس کو استعمال کرنے کے لیے ڈیجیٹل لیباریٹری میں2ماہرین اور عملے کے دیگر6اہلکار ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔