یورپی کمیشن متاثرین سیلاب کے لیے12ملین یورو امداد دے گا

سندھ کے 3 لاکھ 40ہزار افراد کی غذائی ضروریات پوری کی جائیں گی،مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے،منظوری دیدی گئی.


APP May 30, 2013
پاکستان ایمرجنسی فوڈ سیکیورٹی الائنس پروگرام پرعملدرآمدیقینی بنائے گا، مستحق خاندانوں کونقدامداد دی جائیگی،عدیل خان. فوٹو: فائل

یورپی کمیشن کے سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے سندھ کے3لاکھ 40ہزارسیلاب متاثرین کے لیے خوراک اورغذائیت کی ضروریات پوراکرنے کے لیے مزید12 ملین یوروکی منظوری دی ہے۔

جس کا مقصد متاثرہ اورغریب خاندانوں کو غذائی کمی سے بچانا ہے۔ بدین،میرپورخاص، کشمور، سانگھڑ،عمرکوٹ،جیکب آباد،شکار پوراورٹنڈومحمدخان میں ایک سالہ پروگرام پرعملدرآمد کیا جائے گا۔ پاکستان ایمرجنسی فوڈ سیکیورٹی الائنس پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ الائنس کسی قدرتی آفت کے بعد فوڈسیکیورٹی اورغذائی کمی کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کررہاہے۔



پاکستان ایمرجنسی فوڈسیکیورٹی الائنس کے سربراہ عدیل خان نے کہاکہ پروگرام کے تحت غریب و مستحق خاندانوںکو نقد امداد دی جائے گی جبکہ پولٹری فارمنگ، بھیڑ بکریاں پالنے اورکچن گارڈننگ میں معاونت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں