آئی ایم ایف نے بجٹ میں 80 فیصد ٹیکس اقدامات کی تجویزدیدی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 30 مئ 2013
اربوں روپے کااضافی ریونیوحاصل ہوگا،جون میں وفدآکربجٹ سازی پر بریفنگ لے گا  فوٹو: فائل

اربوں روپے کااضافی ریونیوحاصل ہوگا،جون میں وفدآکربجٹ سازی پر بریفنگ لے گا فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کوآئندہ مالی سال 2013-14  کے وفاقی بجٹ میں 80 فیصدٹیکس اقدامات  اور20فیصدانتظامی اقدامات کے ذریعے اربوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنیکی تجویزدیدی ہے۔

وزارت خزانہ کے سینئرافسرنے ،، ایکسپریس،،کوبتایاکہ وزیراعظم کے مشیرخزانہ ڈاکٹر شاہد امجدکی قیادت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پرپاکستان کی اقتصادی ٹیم کی امریکا میں آ ئی ایم ایف حکام کے ساتھ ہونیوالی بات چیت میں ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلیے اضافی ریونیوحاصل کرنے پراتفاق ہوا تھا جس میں یہ طے ہوا تھا کہ رواں مالی سال کے آخری دوماہ کے دوران اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلیے صدارتی آرڈیننس جاری کیا جائیگا جسکی بعدمیں پارلیمنٹ سے منظوری لی جائیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آرنے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ پروگرام کے تحت صدارتی آرڈیننس تیارکرکے منظوری کیلئے صدرمملکت کوبھجوایا تاہم اسکی منظوری نہیں ہوسکی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرآنے والی حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنا ہوا تواس صورت میں آئی ایم ایف کی تجویزماننا ہوگی اوراگرآئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں جانا تواس صورت میں آنے والی حکومت اپنی ترجیحات کا تعین ازخود کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔