قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

اے پی پی  جمعرات 30 مئ 2013
ارکان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے،اسمبلی میں اردوحروف تہجی کے اعتبار سے بٹھایا جائے گا فوٹو: اے پی پی

ارکان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے،اسمبلی میں اردوحروف تہجی کے اعتبار سے بٹھایا جائے گا فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے یکم جون کوطلب کیے جانے والے افتتاحی اجلاس کے لیے نو منتخب ارکان کے استقبال،سیکیورٹی انتظامات اورارکان کی حلف برداری سمیت تمام ترتیاریوں اورانتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

14 ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میںنومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانومنتخب ارکان سے حلف لیں گی جس کے بعدنو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے رجسٹرمیںدستخط کریں گے۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعداسپیکرقومی اسبملی اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخابی شیڈول کااعلان کریں گی۔

دریں اثنا افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلیے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی وفاقی دارالحکومت اسلام آبادپہنچناشروع ہوگئے ہیں ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے افتتاحی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس میں ضروری مرمت اورتزئین وآرائش کاکام بھی مکمل کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔