چیلنجز کے باوجود کامیابی سے انتخابات کرائے کھوسو

وزرا کو الوداعی عشائیہ ،نئے وزیراعظم کے حلف تک اسلام آباد رہیں گے، ترجمان.


APP May 30, 2013
وزرا کو الوداعی عشائیہ ،نئے وزیراعظم کے حلف تک اسلام آباد رہیں گے، ترجمان۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ کئی چیلنجز کے باوجود نگران حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور کامیابی سے ملک میں انتخابات کا انعقاد کروایا ہے۔

پرائم منسٹر سیکرٹریٹ سٹاف کی جانب سے اپنے اعزاز میںبدھ کو الوداعی عشا ئیہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انتخابات کا انعقاد مشکل ٹاسک تھا لیکن نگراں حکومت پر عزم تھی کہ الیکشنز میں نہ تو تاخیر کی جائیگی اورنہ ہی ملتوی کیے جائیں گے۔



وزیر اعظم نے کہا کہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد تھا تاہم اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو کئی مسائل کاسامنا تھا جن میں امن و امان ' توانائی بحران اور اقتصادی مسائل شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماسوائے پنجاب کے باقی تینوں صوبوں میں امن وامان کی صورتحال مخدوش تھی اور یہ حکومت کیلیے بڑا مشکل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں