افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش حملہ، 32 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 11 ستمبر 2018
حملے میں128 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،فوٹو: فائل

حملے میں128 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے  میں 32 افرادہلاک اور 128 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ننگر ہار میں سرکاری فورسز کا 52 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ 

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 128 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔