- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹر سے فوجی بیرک کی تعمیر
الینوئے: کسی بھی فوج کو آپریشن کے دوران فوری سکونت کےلیے بیرک نما جگہ درکار ہوتی ہے اور تھری ڈی پرنٹر سے ’’کم خرچ بالا نشین‘‘ کے تحت قلیل وقت میں فوجی بیرک بنا کر سپاہیوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ عسکری بیرک کا یہ نمونہ امریکی ریاست الینوئے کے شہر شیمپین میں بنایا گیا ہے۔
ایم سی ایس سی نے عسکری انجینئر کی مدد سے یہ بیرک بنائی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر لکڑی سے یہ بیرک بنائی جائے تو اس کے لیے 10 فوجیوں کو مسلسل پانچ دن تک کام کرنا پڑتا تھا جبکہ روبوٹ نے یہ کام صرف دو روز میں مکمل کیا اور ایک کنکریٹ بیرک تیار کرلی۔
اس بڑے تھری ڈی پرنٹر کے نلکی نما نوزل سے سیمنٹ خارج ہوتا ہے اور متحرک پلیٹ فارم سے ہموار انداز میں دیواریں بنائی جاتی ہیں تاہم کھڑکیاں اور چھت فوجی انجینئرز کو خود بنانا پڑیں گی۔ اس طرح کم افرادی قوت کے ساتھ مؤثر انداز میں بیرک، مکانات اور دفاتر تعمیر کیے جاسکتے ہیں۔
فوجی بیرک کے علاوہ تھری ڈی پرنٹر قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں فوری طور پر کم خرچ مکانات کی تعمیر میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔