کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری، مختلف پرتشدد واقعات میں مزید 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مئ 2013
موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے بلوچ کالونی پل کے اوپر سے کے ای ایس سی تھانہ پر 2 دستی بموں سے حملہ کیا، فوٹو: ایکسپریس نیوز

موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے بلوچ کالونی پل کے اوپر سے کے ای ایس سی تھانہ پر 2 دستی بموں سے حملہ کیا، فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: روشیوں کے شہرمیں گزشتہ کئی برسوں سے قتل و غارت کا بازار گرم ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوؤں کے باوجود ہر روز انسانی لاشوں کے تحفے ملنا  معمول بن چکا ہے، آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے بلوچ کالونی پل کے اوپر سے کے ای ایس سی تھانہ پر 2 دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی پی ون بس اڈے کے قریب ایک شخص کی بوری بند لاش ملی، مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، عیدگاہ اور نشتر روڈ سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاؤن نمبر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد کی اسکول کے قریب فائرنگ سے ریحانہ نامی خاتون زخمی ہوگئیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔