- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے امیدوار بلامقابلہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب
پشاور: خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اسد قیصر اور امتیاز شاہد قریشی متفقہ طور پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی کی سربراہی میں ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے باضابطہ آغاز پر ملک میں دہشتگردی کا شکار افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے انتخابی عمل کا آغاز ہوا، امیدواروں کے اعلان کے بعد اسپیکر نے تمام امیدوراوں کو اپنے چیمبر میں بلایا تاکہ آئندہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب رائے شماری کے بجائے متفقہ طور پر کرلیا جائے۔ مذاکرات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے منور خان اور مسلم لیگ (ن) کے ارباب اکبر حیات کےلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے، اس طرح اسد قیصر متفقہ طور پر اسپیکر جبکہ امتیاز شاہد قریشی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
اسد قیصر سے حلف لینے کے بعد کرامت الہ چغر مٹی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 5 سال ایوان کی سربراہی کی اب اسد قیصر کی باری ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی غیر جانبدار طریقے سے ایوان کو چلائیں گے اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ کرامت اللہ چغر مٹی کے جانے کے بعد اسد قیصر نے اسپیکر کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور نو منتخب ڈپٹی اسپیکر امتیاز شاہد قریشی نے حلف لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔