یکم جون سے پیٹرو ل کی قیمت میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مئ 2013
 سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کمی کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے۔  فوٹو: فائل

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کمی کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے کمی کی تجویز پیش کی گئی، وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کمی کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے اورکمی  کا اطلاق 31 جون رات 12بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔