سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بزنس رپورٹر  بدھ 12 ستمبر 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 58450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50111 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 58450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50111 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1194 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1194 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب450 روپے اور385 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 58450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50111 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت685.87 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔