درہ آدم خیل میں کوئلےکی کان میں دھماکا، 9 کان کن جاں بحق

جہانگیر شہزاد  بدھ 12 ستمبر 2018
کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا فوٹو: ایکسپریس

کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا فوٹو: ایکسپریس

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کان دب گئی، واقعے کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ کان میں دبے 3 مزدوروں کو زندہ جب کہ 9 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی شناخت وزیر، عمرزادہ ولد گجر خان، قدیم گل ولد بخت کامل، نظاراحمد ولد دلفراج، فرمان علی ولد باچا خان، فرمان، شاکر ولد خانزادہ، خلیل اور عمر حسن ولد شیرعالم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔