- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
- ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار
- 74 برس قبل بچھڑنے والے سکا خان بڑے بھائی کے ہمراہ بھارت روانہ
- مشرقی وسطیٰ میں ریت کے طوفان معمول کیوں بنتے جارہے ہیں؟
- میکسیکو؛ ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 ہلاک
- پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ
- ایک ہاتھ سے محروم مسلمان خاتون نے 1200 فٹ بلند دیوار عبور کرلی
- کورونا کا دنیا سے ابھی یقینی اور مکمل خاتمہ نہیں ہوا، عالمی ادارہ صحت
- گدلا سوئمنگ پول پیٹ کی خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے، ماہرین
- وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ عمران خان کو آنے دیں، گرفتار نہ کریں، مریم نواز
نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی میں 5 روز کی توسیع

نواز شریف اور اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلیے جاتی امرا کی سیکیورٹی پر بھاری نفری تعینات ہے
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں 5 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں 5 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی تجہیز و تدفین میں شرکت کے لیے رات گئے تینوں افراد کو اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے آج پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعلی آفس کو ارسال کی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
گزشتہ روز صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ میت لندن سے واپس لانے اور تدفین میں کم از کم 3 دن لگیں گے تاہم پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تینوں افراد کو 12 گھنٹے کے لیے رہائی کی اجازت دی تھی جس میں اب مزید 5 روز کی توسیع کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امرا کے تین کمروں کو سب جیل قرار دے دیا ہے جس کی وجہ سے تینوں افراد اپنے اپنے کمروں میں محدود رہنے اور جیل قوائد کے پابند ہیں۔ تینوں کو ایک دوسرے کے کمرے میں جانے کے لیے بھی جیل حکام کی اجازت درکار ہے۔ نواز شریف اور اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے جاتی امرا کی سیکیورٹی پر بھاری نفری تعینات ہے۔
شہباز شریف کلثوم نواز کی میت وطن لائیں گے
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی مرحومہ بھابھی کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کے لیے لاہور سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ جمعہ کے روز لاہور واپس پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کریں گے
ادھر کلثوم نواز کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے، عدالتوں سے اشتہاری قرار دئیے جانے کے پیش نظر شریف خاندان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے، وہ جمعرات کو لندن میں اپنی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میت کو شہباز شریف کی ہمراہ لاہور روانہ کر دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی نمازِجنازہ جمعرات کو لندن میں ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔