سمندری طوفان ’فلورنس‘ کا خطرہ، امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک  بدھ 12 ستمبر 2018
حکام کی جانب سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

حکام کی جانب سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: سمندری طوفان فلورنس کل امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا جب کہ سیلاب کے خدشہ کے باعث امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان فلورنس کل امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا، طوفان کے دوران ہوائیں 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جب کہ شدید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر شمالی اور جنوبی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں طوفانی برفباری

حکام کی جانب سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفان کے باعث میری لینڈ، اوہائیو، مغربی ورجینیا، جارجیا اور پنسلوینیا میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ علاقہ نہ چھوڑنے والوں کو گھروں میں خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی

امریکی محکمہ موسمیات نے طوفان فلورنس کو30  سال کے دوران آنے والے  طوفانوں میں سب سے زیادہ خطرناک سمندری طوفان قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔