امریکا سے دوسرے مذاکراتی دور کے لیے تیار ہیں، افغان طالبان

ویب ڈیسک  بدھ 12 ستمبر 2018
امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں،طالبان رہنما فوٹو:فائل

امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں،طالبان رہنما فوٹو:فائل

کابل: افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم واشنگٹن سے بات چیت کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی شعبے کے ایک اہم رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بات چیت کا اگلا دور رواں ماہ میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوگا جس میں قیدیوں کے تبادلے، اعتماد سازی کے اقدامات اور باضابطہ مذاکرات کے لیے پس پردہ بات چیت  کے خاتمے  جیسے نکات زیرغور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ

پہلے مذاکراتی مرحلے میں طالبان کی جانب سے اپنی اعلیٰ قیادت کے خلاف پابندیاں ختم کرنے اور امریکی جیلوں میں قید تقریباً 2ہزار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا  جب کہ  بدلے میں واشنگٹن نے بھی اپنے شہریوں کی رہائی کے مطالبے کو دہرایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔