امریكا نومنتخب حكومت کے ساتھ مضبوط اور باہمی تعلقات كیلئے پرعزم ہے، جیمز ڈابنز

اے پی پی  جمعرات 30 مئ 2013
جیمز ڈابنز نے پاکستانی عوام کو 11 مئی تاریخ ساز انتخابات پر مبارکباد بھی پیش کی۔   فوٹو: فائل

جیمز ڈابنز نے پاکستانی عوام کو 11 مئی تاریخ ساز انتخابات پر مبارکباد بھی پیش کی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: امریكا كے افغانستان اور پاكستان كے لئے نمائندہ خصوصی جیمز ڈابنز نے كہا ہے كہ امریكا پاکستان میں نئی منتخب ہونے والی حكومت كے ساتھ مضبوط اور باہمی سود مند تعلقات كے لئے پرعزم ہے۔

جیمز ڈابنز نے نمائندہ خصوصی کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے 2 روزہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیر اعظم نواز شریف اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی امور بشمول انسداد دہشت گردی كے مشتركہ اہداف كا حصول، معاشی مواقعوں، جمہوریت اور سول سوسائٹی كے استحكام اور افغان قیادت میں مفاہمتی عمل كے لئے معاونت پر بات چیت كی گئی۔

جیمز ڈابنز نے صدر آصف علی زرداری سے بھی ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو 11 مئی تاریخ ساز انتخابات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔