پی ایس ایل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا دروازہ ہے، ہارون لورگاٹ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 13 ستمبر 2018
اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی ٹیمیں پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں، سابق چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی۔ فوٹو : فائل

اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی ٹیمیں پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں، سابق چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے پی ایس ایل کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا دروازہ قرار دیدیا۔

لاہور قلندرز کے زیراہتمام پریس کانفرنس کے دوران ہارون لورگاٹ نے کہا کہ لیگ کے پہلے  پروجیکٹ کے آغاز پر لاہور آیا تھا، طویل عرصہ بعد دوبارہ آمد پر بہت خوش ہوں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستانی لیگ میں کرکٹ کا معیار دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے،پوری امید ہے کہ یہ لیگ یہاں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی ٹیمیں پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں۔

ایک سوال پر لورگاٹ نے کہا کہ لاہور قلندرز نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے بہت اقدامات اٹھائے ہیں، پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام متاثر کن ہے، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے بہترین پلیٹ فارم میسر آیا۔

یاد رہے کہ ہارون لورگارٹ لاہورقلندرز کی دعوت پر ہی پاکستان آئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔