5 کروڑ نہ دینے پر بھتہ مافیا کا2 فیکٹریوں پر حملہ، شدید فائرنگ

نامہ نگار  جمعـء 31 مئ 2013
نامعلوم مسلح ملزمان نے النور شوگر ملز اور ایم ڈی ایف فیکٹری پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوٹو: فائل

نامعلوم مسلح ملزمان نے النور شوگر ملز اور ایم ڈی ایف فیکٹری پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوٹو: فائل

نوابشاہ:  النور شوگر ملز اور ایم ڈی ایف فیکٹری پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، شدید فائرنگ، فیکٹری مالکان سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب، مالکان نے فیکٹریاں بند کردیں۔

بھتہ طلب کرنے اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف فیکٹری کے سیکڑوں مزدوروں کا احتجاج، قومی شاہراہ پر مظاہرہ و دھرنا، 3 گھنٹے شاہراہ بلاک۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح ملزمان نے النور شوگر ملز اور ایم ڈی ایف فیکٹری پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مالکان نے جمعرات کی صبح دونوں فیکٹریاں بند کردیں۔

دوسری جانب اس واقعے کے خلاف مذکورہ فیکٹریوں کے سیکڑوں ملازمین نے عابد ڈاہری، عالم ملاح، عثمان ڈاہری اور غلام مصطفی راجپر کی قیادت میں شاہ پور جہانیاں قومی شاہراہ پر بھتہ خوری اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی، مشتعل مزدوروں نے ٹائر بھی بھی نذر آتش کیے اور بھتہ خوری کے خلاف نعرے لگائے، بعدازاں ایس ایس پی جاوید جسکانی نے مزدوروں کو یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔