تھر میں رانی کھیت کی بیماری دوبارہ پھیل گئی، 4 مور ہلاک

نامہ نگار  جمعـء 31 مئ 2013
وائلڈ لائف کی ٹیم نہیں پہنچی۔ ڈیپلو کے گاؤں گرٹری میں شدید گرمی کے باعث موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

وائلڈ لائف کی ٹیم نہیں پہنچی۔ ڈیپلو کے گاؤں گرٹری میں شدید گرمی کے باعث موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

مٹھی:  ضلع تھر پار کر کی تحصیل ڈیپلو کے گاؤں گرٹری میں دوباری رانی کھیت کی بیماری پیھل گئی جس کے باعث 4 مور مرگئے جبکہ کئی بیماری میں مبتلا ہیں۔

وائلڈ لائف کی ٹیم نہیں پہنچی۔ ڈیپلو کے گاؤں گرٹری میں شدید گرمی کے باعث موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی ہے۔ جس سے ایک ہی دن میں 4 مور مرگئے۔ گاؤں کے رہائشیوں دادں، محمد یونس، اکبر علی نہڑیو نے میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گاؤں میں مور مذکورہ بیماری میں مبتلا ہیں۔

موروں میں بیماری کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کو بھی کی گئی ہے لیکن کوئی ٹیم علاقے میں نہیں پہنچی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے دوسرے دیہات بلھیاری، ویسری میں بھی مور بیماری میں مبتلا ہیں۔ تھرپار کر میں ایک برس قبل بھی بیماری پھیلنے سے لاتعداد مور مر گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔