کنیز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، علی ظفر

قیصر افتخار  جمعـء 31 مئ 2013
بالی وڈ کے سب سے بڑے ادارے یش راج بینر کی نئی ایکشن فلم کے لیے میرا انتخاب کرلیا گیا،گلوکار کا ’’ ایکسپریس ‘‘ کوخصوصی انٹرویو۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کے سب سے بڑے ادارے یش راج بینر کی نئی ایکشن فلم کے لیے میرا انتخاب کرلیا گیا،گلوکار کا ’’ ایکسپریس ‘‘ کوخصوصی انٹرویو۔ فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراوراداکارعلی ظفر نے کہا ہے کہ فرانس میں منعقدہ ’کینزفلم فیسٹیول‘ میں ہالی وڈاوربالی وڈ ستاروں کی طرح پاکستان کی نمائندگی کرنے پربہت فخر ہے۔

ایک طرف دوسرے ممالک کے فلمی ستاروںسے ملاقات ہوئی تودوسری جانب فیسٹیول میں شریک لوگوںکی جانب سے ملنے والا رسپانس کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔ بیرون ممالک میوزک کنسرٹس کاسلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان میں ایک طرف تومیوزک کنسرٹس دہشت گردی کی وجہ سے کینسل ہوجاتے ہیں اوردوسری جانب چینلزپرسوائے خبروںکے کچھ اور دکھائی نہیں دیتا۔ بالی وڈاسٹارسلمان خان کی طرف سے ایک فلم میں اہم کردار آفر ہوا مگراپنی زیر تکمیل فلموں میں مصروفیت کی وجہ سے معذرت کرلی۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں ہوا لیکن وقت آنے پرسب کوسرپرائزدونگا۔ ان خیالات کا اظہارعلی ظفر نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ کے سب سے بڑے ادارے یش راج بینر کی نئی ایکشن فلم کے لیے میرا انتخاب کرلیا گیا ہے اور اس فلم کی عکسبندی رواں برس اکتوبر میں شروع کی جائے گی اوراسے آئندہ برس نمائش کے لیے پیش کیاجائیگا۔

اس حوالے سے یہ ایک منفرد فلم ہوگی کیونکہ میں نے اب تک جن میں فلموں میں کام کیا وہ لوسٹوری ، کامیڈی فلمیں تھیں لیکن یہ ایک ایکشن فلم ہے جس کے لیے مجھے فائٹنگ سمیت دیگرمعاملات پرتوجہ دینی ہوگی اوراس سلسلہ میں باقاعدہ تربیت بھی حاصل کرونگا۔ جب کہ میری نئی آنیوالی فلم ’امن کی آشا‘ ہے جس میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم کے میوزک پربھی کام کیا ہے ۔ بالی وڈ میں مجھے جوبھی نئے پراجیکٹس مل رہے ہیں ان میں اداکاری اورمیوزک کا شعبہ بھی دیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے بتایاکہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ میراسارافوکس صرف اداکاری پرہے، میں نے امریکا میں منعقدہ گیارہ میوزک کنسرٹس میں پرفارم کیا اوراسی طرح شیڈول کے مطابق پروگراموں میں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

مگرپاکستان میں دہشتگردی اور دیگرمسائل کی وجہ سے میوزک کنسرٹس کینسل ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر پروگرام نہیں کرپارہا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں میوزک پربالکل بھی توجہ نہیں دی جارہی۔ ٹی وی چینلز پرصرف خبریں ہی خبریں ہیں اورانٹرٹینمنٹ چینلز پرڈرامے دکھائے جارہے ہیں۔ ایسے میں میوزک پرکام کرنا مشکل ہوچکا ہے لیکن میں نے اپنے چاہنے والوں کی فرمائش کو مدنظررکھتے ہوئے ایک البم پرکام شروع کیا ہے اوراس کی ریکارڈنگ پرکام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔