ٹنڈوآدم پولیس کے چھاپے، خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
 پولیس نے چاروں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں جیل بھیج دیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے چاروں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں جیل بھیج دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم:  ٹنڈوآدم اے سیکشن پولیس نے بھٹ شاہ بس اسٹاپ کے قریب منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر منشیات فروش خاتون کریمہ بلوچ ور صدام بلوچ کو گرفتار کرکے آدھا کلو ہیروئن، ڈیڑھ کلو چرس برامد کرلی۔

بی سیکشن پولیس نے جھول روڈ پر ٹیل واٹر کے مقام پر کچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر سچل کولہی اور لال چند کولہی کو 600 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چاروں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں جیل بھیج دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔