والدہ سلمیٰ آغا میری بہترین دوست ہیں، ساشا آغا

نیٹ نیوز  جمعـء 31 مئ 2013
کردار نبھاتے وقت ہمیشہ اپنی والدہ سے صلاح مشورہ کیا جو کام آئے، ساشا آغا  فوٹو: فائل

کردار نبھاتے وقت ہمیشہ اپنی والدہ سے صلاح مشورہ کیا جو کام آئے، ساشا آغا فوٹو: فائل

ممبئی: اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا نے کہا ہے کہ ان کی والدہ ان کی بہترین دوست ہیں اور کیریئرکے حوالے سے فیصلوں میں ان کی ماں نے انھیں کافی مدد فراہم کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئی فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، اس کامیابی کے پیچھے ماں کا کردار ہے جسے عمر بھر فراموش نہیں کرسکتی ۔ انھوں نے کہا کہ سلمیٰ آغا نے ان کا ہمیشہ ساتھ دیا اور ان کی رہنمائی کی ، وہ میرے لیے ماں سے بڑھ کر ایک دوست ہیں۔ فلم ’’اورنگزیب‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ساشا آغا نے بتایا کہ کردار نبھاتے وقت انھوں نے ہمیشہ اپنی والدہ سے صلاح مشورہ کیا اور ان کے بروقت مشورے کام آئے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ فلموںمیں مختلف کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، بالی وڈ میں کئی چیلنجز کا سامنا درپیش رہتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ان پر قابو پا لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔