سلمان اور ثنا کی فلم ’’مینٹل‘‘کو آئندہ سال ریلیز کرنے کا فیصلہ

نیٹ نیوز  جمعـء 31 مئ 2013
فلم’’ مینٹل‘‘ میں تبو اور میوکیا جیسے باصلاحیت اداکار کام کررہے ہیں۔   فوٹو: فائل

فلم’’ مینٹل‘‘ میں تبو اور میوکیا جیسے باصلاحیت اداکار کام کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اسٹارسلمان اور اداکارہ ثنا خان کی تنازعات اور مسائل کا شکار فلم’’ مینٹل‘‘ آئندہ سال 24جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

ڈائریکٹر سہیل خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’ مینٹل‘‘ میں تبو اور میوکیا جیسے باصلاحیت اداکار کام کررہے ہیں یہ فلم اپنے نام کی وجہ سے کئی تنازعات کا شکار رہی۔ ابتداء ہی میں ڈائریکٹر سہیل خان اور سلمان خان اس فلم کو جنوری کے وسط میں ریلیز کرنا چاہتے تھے تاہم انھوں نے 24 جنوری تک اس فلم کو ریلز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔