پاک فن لینڈ تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے سفیر

آئندہ سال بین الوزارتی اجلاس میں تجارتی اقدامات پر غور کیا جائے گا، کراچی چیمبر سے خطاب


Business Reporter May 31, 2013
آئندہ سال بین الوزارتی اجلاس میں تجارتی اقدامات پر غور کیا جائے گا، کراچی چیمبر سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات فن لینڈ کے سفیر رولی سوکینین نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے جہاں تکنیکی صلاحیتوں کے حامل افرادی قوت دستیاب ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر انھوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کو حقیقی معنوں میں فروغ دینے کی ضرورت ہے، فن پرو ایجنسی فن لینڈ اور دوست ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے میں اپنا فعال کردار اداکررہی ہے۔ انہوں نے اس امر سے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان بالخصوص کراچی کے حوالے سے غیر حقیقت پسندانہ اور نامناسب تصویر کشی کرتا ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے، سال 2014 میں پاکستان اور فن لینڈکے درمیان بین الوزارتی اجلاس متوقع ہے جس میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔



انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا رکن ہونے کے ناطے فن لینڈ پاکستان کوجی ایس پی پلس کے حصول کیلیے حمایت کرے گا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئی حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیگی، اس سلسلے میں فن لینڈ پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں