ضمنی انتخابات؛ پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 13 ستمبر 2018
عمران خان کی دست برداری سے خالی ہونے والی نشست این اے 53 اسلام آباد سے علی اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری دیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

عمران خان کی دست برداری سے خالی ہونے والی نشست این اے 53 اسلام آباد سے علی اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری دیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کئی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے۔

تحریک اںصاف کے رہنما و وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق پارٹی نے این اے 53 اسلام آباد سے علی اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے سیف اللہ نیازی اور الیاس مہربان ایک بار پھر ٹکٹ نہ حاصل کر سکے، این اے 53 سے وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔

اسی طرح این اے 56 سے ملک خرم، این اے 63 سے منصور حیات خان، این اے 131 سے ہمایوں اختر خان، این اے 103 سے سعد اللہ بلوچ، این اے 243 سے محمد عالمگیر خان اور این اے 247 سے آفتاب صدیقی اور این اے 124 سے دیوان محی الدین امیدوار ہوں گے۔

فواد چوہدری کے مطابق پی کے 3 سے ساجد علی، پی کے 7 سے فضل مولا، پی کے 97 سے فیصل امین خان، پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈا پور میدان میں اتریں گے۔

اسی طرح پی پی 27 سے شاہنواز راجہ، پی پی 296 سے اویس دریشک، پی پی 103 سے شمشیر حیدر وٹو اور پی پی 272 سے زہرہ بتول تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ دریں اثنا پی ایس 87 سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔