دھونی نے انگلینڈ پہنچ کر بھی اسپاٹ فکسنگ سے متعلق چپ کا روزہ نہیں توڑا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2013
برمنگھم: پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک سوال پر مسکرارہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی/گیٹی امیجز

برمنگھم: پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک سوال پر مسکرارہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی/گیٹی امیجز

برمنگھم: بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انگلینڈ پہنچ کر بھی اسپاٹ فکسنگ سے متعلق چپ کا روزہ نہیں توڑا۔

انھوں نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں یہ ضرور کہا کہ مناسب وقت آنے پر اس حوالے سے تمام سوالات کا جواب دوں گا، وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے زیادہ تر جوابات پر چپ سادھے رہے تاہم ایک سوال پر کہا کہ جب میں نے اس بارے میں بھارت میں بات نہیں کی تو یہاں کیوں کروں؟ مہندرا سنگھ دھونی نے واضح کیا کہ آئی پی ایل کے اسکینڈل سے بھارتی کرکٹ کی ساکھ متاثر نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔