سقوط مشرقی پاکستان سوچی سمجھی سازش تھی،طاہرمسعود

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 مئ 2013
سازش بھارت نے بنائی جسے لسانی مسائل کی آڑ میں تکمیل تک پہنچایا گیا،ایمزمیں خطاب  فوٹو: فائل

سازش بھارت نے بنائی جسے لسانی مسائل کی آڑ میں تکمیل تک پہنچایا گیا،ایمزمیں خطاب فوٹو: فائل

کراچی:  جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین پروفیسر طاہر مسعود نے کہاہے کہ مشرقی پاکستان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان سے جدا کیا گیا ۔

جبکہ یہ سازش پڑوسی ملک بھارت کی بنائی ہوئی تھی جسے مقامی سطح پر لسانی اور دیگر مسائل کے رنگ میں الجھا کر پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا یہ بات انھوں نے آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز (ایمز) میں سقوط ڈھاکا کے موضوع پرطلبا سے گفتگو میں کہی،ڈاکٹر طاہر مسعود کاکہنا تھا کہ جنرل ایوب خان نے ون یونٹ قائم کیا لیکن بعد میں جنرل یحییٰ خان نے اسے توڑ دیا جبکہ خواجہ ناظم الدین،محمد علی بوگرا اورحسین شہید سہر وردی بنگالی تھے جنھیں برطرف کر دیا گیا۔

،ذوالفقار علی بھٹو اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے،مشرقی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ اچھا برتائو نہیں رکھا گیا شیخ مجیب الرحمن مشرقی پاکستان کے نمائندہ رہنما تھے ان سے بھی بہت سی غلطیاں ہوئیں جس سے پاکستان تقسیم ہوگیا،مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بنیادی اسباب میں شیخ مجیب الرحمن کے6 نکات تھے اسی طرح ہندوستان کی براہ راست مداخلت اور عمل دخل بھی ایک بڑا سبب تھا جبکہ مغربی پاکستان میں حکمران اقتدار حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھے،ذوالفقار علی بھٹو نے حکومت میں آنے کے بعد حمود الرحمن کمیشن قائم کیا جس کا کام مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب پر رپورٹ بنانا تھا البتہ اس کمیشن کو محدود اختیارات دیے گئے تاہم آج تک اس کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا البتہ سابق صدر پرویز مشرف نے اس رپورٹ کا کچھ حصہ شائع کر دیا تھا جوکہ نا کافی معلومات پر مبنی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔