گرانٹ بریڈبرن نے پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کو بہترین بنانے کی ٹھان لی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 14 ستمبر 2018
مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ کھلاڑی فیلڈنگ اور فٹنس کے بنیادی تقاضوں سے آگاہ ہیں،فیلڈنگ کوچ۔ فوٹو: فائل

مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ کھلاڑی فیلڈنگ اور فٹنس کے بنیادی تقاضوں سے آگاہ ہیں،فیلڈنگ کوچ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نئے کوچ گرانٹ بریڈبرن نے قومی ٹیم کی فیلڈنگ کو بہترین بنانے کی ٹھان لی۔

دبئی میں ایک انٹرویو کے دوران نئے فیلڈنگ کوچ نے کہا کہ گرین شرٹس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ذمہ داریاں سنبھالنے کے پہلے روز کرکٹرز اور اسٹاف نے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا،مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ کھلاڑی فیلڈنگ اور فٹنس کے بنیادی تقاضوں سے آگاہ ہیں،کسی بھی کامیاب فیلڈنگ ٹیم کیلیے پلیئرز کا فٹ اور مضبوط ہونا ضروری ہے اور پاکستانی کرکٹرز میں یہ دونوں چیزیں موجود اور وہ اپنی سرگرمیوں سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پہلے روز میری بتائی گئی ڈرلز کرتے ہوئے انھیں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا،اسی جوش و خروش کے ساتھ درست سمت میں بڑھتے رہے تو بہتر سے بہترین تک کی منزل حاصل کرلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔