ایشیا کپ؛ سابق بھارتی کھلاڑی نے شعیب ملک کو بھارتی ٹیم کیلیے خطرہ قرار دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 14 ستمبر 2018

 ممبئی: بھارت کے سابق کھلاڑی لکشمن نے ایشیا کپ میں پاکستان کے شعیب ملک کو بھارتی ٹیم کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی لکشمن نے کہا ہے کہ شعیب اس سے قبل بھی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرچکے، انھیں اس کا تجربہ ہے جبکہ وہ اسپن بولنگ کو بھی عمدگی سے کھیل لیتے ہیں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان میں اسٹرائیک بدلنے، گیند کو بائونڈری کے باہر اچھالنے اور آسان سنگلز لینے کی صلاحیت موجود ہے۔

لکشمن نے مزید کہاکہ بھارت کی جانب سے 2اسپنرز چاہل اور کلدیپ پر انحصار کیا جاتا ہے،پاکستان کا انحصار اوپنر فخر زمان اور نمبر تین بیٹسمین بابر اعظم پر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔