- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اصلی ’‘سنجو‘‘ بناتا تو لوگ سنجے دت سے نفرت کرتے، راجکمار ہیرانی کا انکشاف
ممبئی: ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے فلم’’سنجو‘‘میں کئی تبدیلیاں کیں ورنہ لوگ اصلی سنجو دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرنے لگتے۔
بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ابتدا میں فلم ’سنجو‘ اس فلم سے بہت الگ تھی جو اسکرین پر پیش کی گئی۔ اگر شائقین وہ فلم دیکھ لیتے جو پہلے ایڈٹ کی گئی تھی تو سنجے دت سے محبت کرنے کے بجائے ان سے نفرت کرنے لگتے کیونکہ فلم میں ایسا کوئی سین شامل نہیں تھا جس سے سنجے دت کی شخصیت کے مثبت پہلو اجاگر ہوتے۔
راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ انہوں نے بعد میں سوچا کہ سنجے دت اس فلم کے ہیرو ہیں اور ہیرو کا منفی امیج پیش کرنا صحیح نہیں ہوگا لہٰذا انہوں نے فلم میں کئی تبدیلیاں کیں اور دوبارہ کئی سین شوٹ کرکے فلم میں شامل کیے جس میں سنجے دت کو ایک اچھا انسان دکھایا گیا۔
راجمکار ہیرانی نے بتایا کہ انہوں نے فلم سےایک سین ہٹایا تھا جس میں سنجے دت عدالتی فیصلے کے بعد خودکشی کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم’’سنجو‘‘300 کروڑ41 لاکھ کے بزنس کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے، فلم میں اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔